ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک میں عدم مساوات اور بیروزگاری میں اضافہ؛ اقلیتوں میں خوف کا عالم؛ چھوٹی اوردرمیانی درجہ کی صنعتیں مشکلات سے دوچار :راہل گاندھی کا بیان

ملک میں عدم مساوات اور بیروزگاری میں اضافہ؛ اقلیتوں میں خوف کا عالم؛ چھوٹی اوردرمیانی درجہ کی صنعتیں مشکلات سے دوچار :راہل گاندھی کا بیان

Tue, 14 Aug 2018 23:38:52    S.O. News Service

حیدرآباد،14اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) صدرکانگریس راہل گاندھی نے آج حیدرآباد میں اپنے دو  روزہ  دورہ کے دوسرے دن ایڈیٹرس کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ملک میں عدم مساوات اور بے روزگاری میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔ملازمتوں کی فراہمی کے عمل میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین ،ہندوستان کی 458ملازمتوں کے برخلاف 24گھنٹے میں 50,000ملازمتیں پیداکر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اقلیتیں خوف کے عالم میں ہیں،راہل گاندھی نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانی درجہ کی  صنعتیں مشکلات سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2019میں مودی وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی 230نشستوں پر کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ بی جے پی چاہتی ہے کہ230نشستوں پر اسے کامیابی ملے جو ممکن نہیں ہے ۔


Share: